آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان سے تباہی، 20 پروازیں منسوخ

0 2

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان نے تباہی مچا دی جس سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد املاک کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نے شمال مشرقی نیو ساؤتھ ویلز میں گرج چمک کے ساتھ مزید شدید طوفان کی پیش گوئی کی ہے، نیو ساؤتھ ویلز سٹیٹ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست بھر میں 278 واقعات میں سے 81 سڈنی میں تھے۔

100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں اور موسلادھار بارش نے سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلز کے بیشتر حصے کو متاثر کیا، سڈنی کے شمال مغرب میں تقریباً 500 کلومیٹر کے فاصلے پر 93 افراد پر مشتمل ایک چھوٹے سے قصبے کیریندا میں تین تجارتی عمارتیں تباہ ہو گئیں، چھتیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے اُڑ گئیں۔

نیو ساؤتھ ویلز کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ جوش مرے نے کہا کہ ریاستی حکومت گاڑیوں کی مرمت کے لئے ادائیگی کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.