افغان سپریم لیڈر نے فوجی ہتھیاروں کی تقسیم اور استعمال بارے نیا حکمنامہ جاری کردیا

0 3

افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوانزادہ نے فوجی ہتھیاروں کی تقسیم اور استعمال کے حوالے سے نیا حکمنامہ جاری کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے علاقائی خدشات کے تناظر میں افغانستان کے فوجی وسائل پر مرکزی کنٹرول حاصل کر لیا ہے تاکہ امریکہ کے چھوڑے گئے ہتھیار غیر مجاز ہاتھوں میں نہ پہنچیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم نامہ وزیر دفاع ملا یعقوب اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے اختیارات کو محدود کرتا ہے، حکمنامہ اندرونی تناؤ اور اخونزادہ کے اقتدار کو مستحکم کرنے کے ارادے پر زور دیتا ہےجس سے فوجی وسائل کے نظم و نسق میں مزید نظم و ضبط پیدا ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی افغانستان میں غیر چیک شدہ ہتھیاروں کے بہاؤ نے ممکنہ طور پر اس ہدایت کو جنم دیا، خطے کے امن و امان کے تناظر میں افغان سپریم لیڈر کا اقدام یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک مثبت قدم ہے کیونکہ اخونزادہ غیر مجاز تقسیم کو روکنے اور داخلی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ فرمان ناصرف اخونزادہ کے کنٹرول کو مزید مضبوط کرتا ہے بلکہ علاقائی امن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے، اس کا اقدام کا مقصد افغانستان کے فوجی وسائل کو سرحد پار سکیورٹی خطرہ بننے سے روکنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.