ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد روسی صدر سے فون پر بات کی: امریکی اخبار

0 5

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات کی۔

5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 301 الیکٹورل کالج ووٹ اصل کر کے واضح برتری حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کر سکیں۔

صدارتی الیکشن جیتنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

تاہم امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد رواں ہفتے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ کو مزید نہ بڑھانے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک کال پر ثالثی کا کردار ادا کرنے والے بھی دونوں کے درمیان گفتگو کی تصدیق کی تاہم سرکاری سطح پر امریکی و روسی رہنماؤں کے درمیان فون پر گفتگو کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے یوکرین کو آگاہ کر دیا گیا تھا اور کیف کی جانب سے اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے ہمیں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی اور ہمارے لیے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ہم اس طرح کی کسی فون کال کی اجازت دیں یا اس کی مخالفت کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.