بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی پر امریکی ترجمان کا رد عمل

0 3

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا، اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے امریکی کانگریس اراکین کی جانب سے صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط سے متعلق سوال پر کہا کہ خط ہمیں موصول ہوگیا ہے، اراکین کانگریس کو مناسب وقت پرجواب دیں گے۔

امریکا کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کی اسلام آباد میں پاکستانی حکومت کے نمائندے سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں بنیادی آزادیوں کو استعمال کرنے کے بنیادی حق پر بات ہوئی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے؟ جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ میں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.