غزہ میں جنگ بندی کی نئی کوششوں کا آغاز ہوگیا

0 9

دوحہ: غزہ جنگ بندی کے لیے ایک بار پھر مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور کوشش جاری ہے مگر حماس اب تک ان مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قطری دارالحکومت دوحہ میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ہوئے جن میں امریکی ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے سربراہ شامل تھے جنہوں نے قطری وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔

جنگ بندی کے حوالے سے مصری صدر عبد الفتح السیسی نے بھی ایک تجویز پیش کی جس مہیں کہا گیا کہ غزہ میں قید 4 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے غزہ میں صرف 2 روز کی جنگ بندی کی جائے۔

غزہ میں جنگ بندی کی نئی کوششوں کے حوالے سے حماس اور حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 73 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 21 لبنانی اور 51 فلسطینی شہید ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.