اسرائیلی حملہ؛ ایران نے جوابی کارروائی کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

0 3

 

امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے کارروائی کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

 

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کے گزشتہ رات ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ ختم ہوجانا چاہیے۔ تہران نے اگر کوئی جوابی کارروائی کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

 

وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کے مطابق امریکی انتظامیہ کا موقف ہے کہ  اسرائیل کے ایران کے خلاف آپریشن کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فوجی کارروائیوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کو اسرائیل کے ایران پر حملے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا۔ ایران پرحملے میں امریکا نے کسی بھی طرح کی کوئی معاونت یا مدد نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.