کویت: شاپنگ مال میں لڑکی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

0 3

کویت کی وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں لڑکی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، مارپیٹ کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، کویت کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف حملہ کرنے کا مقدمہ نمبر 2024/406 کے تحت درج کیا گیا تھا، اور اسے مجاز حکام کے حوالے کرنے تک حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کا مقصد مجرم کے خلاف تمام ضروری قانونی اقدامات کرنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی صحت سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کی حالت اب بہتر ہے، اسے اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں کسی پر تشدد کرنا یا ایسے حملہ آور ہونا پینل کوڈ میں سخت ترین سزاؤں میں سے ایک ہے۔

جان بوجھ کر کسی دوسرے شخص کو مارنایا زخمی کرنا سخت سزاؤں کے زمرے میں آتا ہے، اس کے لئے دو سال تک قید اور جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے، یا ان میں سے کوئی ایک سزا تجویز کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل کویت میں وزارت داخلہ نے شادی شدہ قیدیوں کے لیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کویتی وزارت داخلہ نے ملک کے مرکزی جیل کمپلیکس کے اندر ایک نئی سہولت کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قیدیوں کو ان کی فیملی سے ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.