نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست، عالمی عدالت کے جج تبدیل

0 5

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری درخواست کی سماعت کرنے والے عالمی عدالت کے جج کو تبدیل کر دیا گیا۔

عالمی عدالت آئی سی سی نے نیتن یاہو کے وارنٹ کی درخواست کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ پریزائیڈنگ جج رومانیہ کے مجسٹریٹ یولیاموٹوک کو خرابی صحت پرتبدیل کیا گیا ہے۔

مجسٹریٹ یولیاموٹوک کی جگہ اب سلووینیا کے جج بےٹی ہولر لیں گے۔ اقدام سے نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کے وارنٹ کیس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا کہ تجزیہ کار بین کیسپیٹ نے ولّا نیوز پر رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو ’’غیر معمولی تناؤ‘‘ میں تھے کہ ان کے اور دیگر اسرائیلیوں کے خلاف دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹریبونل کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے، بین کیسپیٹ کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت برباد کر دے گا۔

کیسپیٹ نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے وارنٹ کو رکوانے کے لیے ’’ٹیلی فون پر نان اسٹاپ پُش‘‘ میں مگن رہے، ان کی خاص توجہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر مرکوز تھی۔

اسرائیلی اخبار ہارتز کے تجزیہ کار اموس ہیرل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت اس مفروضے کے تحت کام کر رہی ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان اس ہفتے نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.