اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امن فوج پر حملوں میں سفید فاسفورس کا استعمال

0 6

 

غزہ کو تباہ اور لبنان میں جارحیت کے بعد اسرائیل کے اقوام متحدہ کی امن فوج پر حملے بھی تیز ہو گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں موجود اقوام متحدہ کی امن فوج پر اب تک 25 حملے کیے۔ اسرائیل نے بعض حملوں میں امن فوج کیخلاف کالعدم سفید فاسفورس بھی استعمال کیا۔

 

ترجمان اقوام متحدہ امن فوج نے بھی اسرائیلی حملوں کی تصدیق کر دی۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو لبنان میں دراندازی شروع کی اور اب تک امن فوج پر اسرائیل نے تقریباً 25 حملے کیے۔

 

اسرائیلی فوج نے حملوں میں اقوام متحدہ امن فوج کی املاک کونقصان پہنچایا اور حملوں میں اب تک 5 امن فوج کے اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں فاسفورس کے دھوئیں سے 15اہلکاروں کی حالت بگڑی۔ اسرائیل لبنان نے امن فوج کو نکلنےکی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے اقوام متحدہ کےمینڈیٹ کےتحت لبنان میں رہیں گے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.