شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج کا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی گرفتار

0 3

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں آپریشن کرکے سیکڑوں فلسطینی گرفتار کرلیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک 45 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو جبالیہ کیمپ میں گھروں سے زبردستی بے دخل کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرکے سیکڑوں فلسطینی گرفتار بھی کر لیے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ تفتیش کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، جبالیہ کیمپ کے مردوں کو سرد موسم میں گھنٹوں نیم برہنہ حالت میں میدان میں کھڑا رکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.