اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے غزہ پر قبضہ کرنے کا سوچ رہا ہے: محمودعباس

0 2

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے فلسطینیوں کا انخلا کرکے اس پر قبضے کی سوچ رہا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنا چاہتا ہے، خاص طور پر شمالی غزہ کے فلسطینیوں سے ان کی سرزمین چھیننا چاہتا ہے جہاں اسرائیلی فوج نے اسی ماہ بدترین کارروائی کی ہے۔

محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، شمالی غزہ کے فلسطینیوں پر بھوک اور قحط مسلط کر کے انہیں قتل کیا جا رہا ہے، انہوں نے یہ بات روس میں ہونے والی برکس کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.