اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید

0 2

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ کرکے تین صحافی شہید کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسبیہ کے علاقے میں نہ تو انخلا کے احکامات تھے اور نہ کوئی وارننگ دی گئی لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے حملہ کرکے 3 صحافیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے خالی کرنے کا کہہ دیا جب کہ لبنان سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپ میں 5 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں جبالیہ کیمپ کا محاصرہ کرکے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں 10 رہائشی عمارتیں تباہ کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 150 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی ٹینکوں نے کمال عدوان اسپتال پر گولہ باری بھی کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ کے کئی سینئر کمانڈرز اور اہلکاروں کو شہید کیا جن میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.