معروف بھارتی ادکارہ نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ’انقلابی ہیرو‘ قرار دیدیا

0 5

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنی ایک پوسٹ میں حماس سربراہ یحییٰ سنور کو انقلابی ہیرو قرار دیا ہے۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر غزہ میں جاری تنازع کے دوران آواز اٹھاتی رہی ہیں تاہم اب انہوں نے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کے شہید ہونے پر ایک پوسٹ کی ہے۔

انہوں نے لکھا میں یحییٰ سنوار کے بارے میں اس وقت تک کچھ نہیں جانتی تھی، جب تک کہ میں نے ان کے آخری لمحات اور صہیونی ریاست کے ہاتھوں ان کے شہادت کی فوٹیج نہیں دیکھی اور اب مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک انقلابی ہیرو تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی خواہش، ان کے آخری الفاظ سنیں اور مجھے بتائیں کہ آپ غیر متزلزل ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کے آخر میں فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل انہوں نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں سوارا بھاسکر نے کہا تھا کہ گزشتہ سال غزہ نسل کشی سے میں نے جو بہت سے ذاتی سبق سیکھے ہیں، جس میں سے ایم بات یہ ہے کہ اس تنازع سے معتلق سفید فام لوگوں کے بیانیے پر کبھی بھی یقین نہ کریں۔

یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، اسرائیلی فورسز کی جانب سے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل کی ایک ڈرون ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہیں ایک تباہ حال عمارت کی دوسری منزل پر زخمی حالت میں صوفے پر پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بعد ازاں یحییٰ سنوار کی ایک اور ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہیں صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپ کرتے اور کھڑکی سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا۔

یحییٰ سنوار 1962 میں غزہ شہر کے خان یونس کے ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام یحییٰ ابراہیم سنوار ہے، جو 1987 میں بننے والی تنظیم حماس کے ابتدائی ارکان میں سے ایک تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.