کیا جنوبی کوریا یوکرین کو ہتھیار دینے جارہا ہے؟

0 2

جنوبی کوریا یوکرین کےلیے ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کرنے لگا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا اور نیٹو ممالک نے شمالی کوریا پر روس کی مدد کیلئے فوج بھیجنےکا الزام ہے جس کے بعد جنوبی کوریا اب یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور روس فوجی تعلقات استوار کرتے ہیں تو یوکرین کو ہتھیار دیں گے۔

سیول حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں روس کے لیے لڑ رہے ہیں۔ سیول کے وزیر دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی یوکرین میں روسی فوجیوں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

کم یونگ ہیون نے گزشتہ منگل کو جنوبی کوریا کے سیاستدانوں کو بتایا کہ اس بات کا "بہت زیادہ امکان” ہے کہ 3 اکتوبر کو ڈونیٹسک کے قریب یوکرائنی میزائل حملے میں شمالی کوریا کے چھ افسران ہلاک ہو گئے۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے شہر برائنسک میں شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی روس میں ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایا ہے جو میزائل اور گولہ بارود سے بھرا ہوا تھا جن میں سے کچھ شمالی کوریا کی طرف سے فراہم کیے گئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.