ایران کا جوبائیڈن کے اشتعال انگیز بیان پر سخت رد عمل

0 3

ایران کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی برلن میں ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر بات چیت اشتعال انگیز ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ امریکی صدر کے ریمارکس اسرائیل کی فوجی جارحیت کی منظوری اور حمایت کی کھلم کھلا نشاندہی کررہے ہیں۔

ایرانی مشن کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ امریکا علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی پر تباہ کن نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جارجیت اور اشتعال دلانے کا براہ راست ذمہ دار ہے، امریکا ایران کے خلاف اسرائیل جارحیت کو بھڑکانے اور اسے فعال کرنے میں اپنے کردار کا ذمہ دار ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیل نے آئندہ ماہ پیرس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اپنی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی لگانے پر صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنی وزارت کو فرانسیسی صدر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی کمپنیوں پر فوجی بحری تجارتی نمائش میں شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ مذکورہ فیصلہ ایمانوئل میکرون کی جانب سے غزہ اور لبنان میں حملوں پر تنقید کے بعد سامنے آیا۔

دفاعی نمائش کے منتظمین کی جانب سے اسرائیلی کمپنیوں کو مطلع کر گیا تھا کہ وہ 4 نومبر کو پیرس میں ہونے والے یورونوال دفاعی شو میں حصہ تو لے سکتی ہیں لیکن ساز و سامان کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے وزارت خارجہ کو فرانسیسی صدر کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائی کرنے کا حکم دیا، دوسری بار کمپنیوں کا بائیکاٹ یا شرائط عائد کرنا غیر جمہوری اقدامات ہیں جو دوست ممالک کے درمیان درست نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.