امریکی ’تھاڈ‘ کے مقابلے میں ایران کا فضائی دفاعی نظام فعال

0 4

واشنگٹن: ایران کے ممکنہ میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب کر دیا جبکہ دوسری طرف ایران نے اسرائیل کے آئرن ڈوم اور امریکی تھاڈ کے مقابلے پر ایران نے بھی فضائی دفاعی نظام بنانا شروع کردیا۔

تھاڈ، یا ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم، امریکی فوج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے، اس دفاعی نظام کی تنصیب سے اسرائیل کے پہلے سے ہی طاقتور اینٹی میزائل دفاعی نظام کو مزید تقویت ملی ہے۔

ایران نے بیلسٹک ڈیفنس سسٹم کو ارمان کا نام دیا گیا ہے اور تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کی قریب ہے، ارمان ایک سو اسی کلومیٹر کی حدود میں میزائل اور ڈرونز کا پتہ لگا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل شکن نظام موجود ہونے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.