اسرائیل کا فرانسیسی صدر کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

0 3

اسرائیل نے آئندہ ماہ پیرس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اپنی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی لگانے پر صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کر دی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنی وزارت کو فرانسیسی صدر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی کمپنیوں پر فوجی بحری تجارتی نمائش میں شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ مذکورہ فیصلہ ایمانوئل میکرون کی جانب سے غزہ اور لبنان میں حملوں پر تنقید کے بعد سامنے آیا۔

دفاعی نمائش کے منتظمین کی جانب سے اسرائیلی کمپنیوں کو مطلع کر گیا تھا کہ وہ 4 نومبر کو پیرس میں ہونے والے یورونوال دفاعی شو میں حصہ تو لے سکتی ہیں لیکن ساز و سامان کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے وزارت خارجہ کو فرانسیسی صدر کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائی کرنے کا حکم دیا، دوسری بار کمپنیوں کا بائیکاٹ یا شرائط عائد کرنا غیر جمہوری اقدامات ہیں جو دوست ممالک کے درمیان درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صدر میکرون پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.