متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

0 3

متحدہ عرب امارات میں اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسے بھارتی شہری جن کے پاس کارآمد شنگین یا امریکہ کا رہائشی ویزا ہو گا انہیں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد امارات کا ویزا جاری کیا جاسکے گا۔

امارات الیوم کے مطابق اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سھیل سعید الخییلی نے بتایا کہ بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلی کا مقصد دوطرفہ طویل المدتی سٹراٹیجک تعلقات ہیں۔ ویزے کے ضوابط میں نرمی سے سیاحت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

اتھارٹی نے ویزا فیس کے حوالے بتایا کہ اماراتی کابینہ کی جانب سے اس حوالے سے جن ضوابط کی منظوری دی گئی ہے ان کے مطابق بھارتی شہریوں کو جن کے پاس امریکہ کا رہائشی ویزا یا گرین کارڈ ہو یا یورپی یونین کا کارآمد ویزا ہو انہیں 14 دن کا ویزا 100 درھم میں جاری کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی کوویزے میں توسیع کرانی ہے تو 14 دن کی توسیع 250 درھم میں کردی جائے گی جبکہ 60 دن کے ویزے کی فیس 250 درھم مقرر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ملک میں آنے والے غیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔ میڈیکل ٹیسٹ میں کارکن کی عمومی صحت کی رپورٹ شامل ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں ’میڈیکل ٹیسٹ سینٹر‘ کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین نے بتایا کہ امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میڈیکل ٹیسٹ مقرر کئے گئے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنے والوں کی عمومی صحت پر اثر نہ پڑے۔

اُنہوں نے کہا کہ امارات کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ کو قبل از وقت ممکن بنایا جاسکے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.