ٹرمپ یا ہیرس ووٹ کس کو دیں؟ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم

0 2

امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں تاہم امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کوووٹ دیں یا پھر ووٹ ری پبلکن امیدوار کو دیا جائے۔

پاکستانی امریکنز کی تنظیم پاک پیک نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی ہے۔

بیان میں پاکستانی امریکنز پبلک افئیرز کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام پالیسیوں سے تو متفق نہیں مگر سمجھتے ہیں کہ اگر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کے برعکس بائیڈن اور ہیریس انتظامیہ نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔

تاہم کئی دیگر سرکردہ پاکستانی شخصیات کملا ہیرس کو بہتر امیدوار سمجھتی ہیں اور کملا ہیرس کی جیت یقینی بنانے کیلئے ان کی مہم میں پیش پیش بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.