اسرائیل نے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل آخری لمحات کی ویڈیو جاری کردی

0 5

اسرائیلی فوج نے فلسطینی کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل آخری لمحات کی ویڈیو جاری کر دی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار بھی موجود تھے۔

بعد ازاں اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ رفح میں عمارت پر کیے جانے والے حملے میں حماس سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کا آغاز قرار دیا تاہم حماس کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے یحییٰ سنوار پر حملے کے وقت کی ایڈیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے۔

آئی ڈی ایف کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تباہ حال عمارت میں زخمی حالت میں صوفے پر بیٹھا ہے اور ایک ڈرون کیمرہ اس کی جانب بڑھتا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ یحییٰ سنوار ہیں جو ڈرون کیمرے کو دیکھ کر زخمی ہونے کے باوجود لکڑی کے ٹکرے سے ڈرون پر حملہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.