بھارتی پروازوں کو آن لائن بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا 18 سال سے بھی کم عمر ملزم گرفتار

0 2

بھارتی پروازوں کو آن لائن بم کی دھمکیاں دینےکے الزام میں ایک لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا جس کی تصدیق بھارتی ہوا بازی کے وزیر نے کی ۔

بھارتی وزیر برائے ہوا بازی کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس ماہ بھارتی ائیرلائنز کی اندرون وبیرون ملک پروازوں کو سوشل میڈیا پر بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

طیاروں میں بم ہونے کی جھوٹی اطلاعات سوشل میڈیا اور ای میلز کے ذریعے دی گئیں اور بھارت میں ایسے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں مگر یہ پہلی دفعہ ہے کہ اس قدر بڑی تعداد میں مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی جھوٹی خبریں دی گئیں۔

بھارتی ایوی ایشن اور سکیورٹی حکام کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع دینے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.