چین کی پانڈا ڈپلومیسی، 2 پانڈے امریکا پہنچ گئے

0 4

 

چین اور  امریکا کے درمیان پانڈا ڈپلومیسی کا  آغاز ہوگیا ، دو دہائی بعد چین کی جانب سے دو بڑے پانڈے بطور تحفہ امریکا پہنچ گئے۔

 

یہ پانڈے واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل زو میں ایک نئے 10 سالہ معاہدے کے تحت لائے گئے ہیں  جنہیں نئے ماحول میں منتقل ہونےکے لیے کم از کم 30 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائےگا۔

 

اس سے قبل 1972 میں چین نے امریکی صدر  رچرڈ نکسن کے تاریخی دورہ چین کے بعد پہلی بار  پانڈے بطور تحفہ واشنگٹن بھیجے تھے۔

 

چینی صدر شی جن پنگ نےگزشتہ نومبر میں کیلیفورنیا میں اپنے ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ چین نئے پانڈوں کو چینی اور  امریکی عوام کے درمیان دوستی کےسفیر کے طور  پر  بھیج سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.