کرناٹک کے ایک اورکالج میں باحجاب طالبات کوروک دیا گیا

0 201

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی حجاب کیخلاف مہم کے تحت کرناٹک کے ایک اورکالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالج پرنسپل نے خود کالج کے گیٹ پرکھڑے ہوکرباحجاب طالبات کوروکا اورانہیں حجاب اتارکرکالج آنے کی ہدایت کی ۔
طالبات کے شدید احتجاج پرکالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ طالبات حجاب اوربرقع اتارکرکلاسز میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اس قبل اسی کالج کے پرنسپل کوباحجاب طالبات کو کالج میں کلاسز لینے کی اجازت دینے پرہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں : کرناٹک،حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پرطالبات کا بائیکاٹ

تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔کرناٹک ہائیکورٹ نے بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست پرفیصلے تک حجاب پرپابندی کا عبوری حکم جاری کیا ہے۔

کرناٹک کے علاوہ مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں بھی تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کوروکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.