بنگلادیشی مشیر خارجہ کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرنےکا عندیہ

0 20

ڈھاکا: بنگلادیش کے قائم مقام مشیر خارجہ محمد توحید حسین کا کہنا ہے کہ اگر وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے کہا تو بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بنگلادیش کے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتے لیکن شیخ حسینہ کو کئی مقدمات کا سامنا ہے، یہ بھارتی حکومت کےلیے ایک شرمناک صورتحال ہے۔

توحید حسین نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون نےکہا تو بھارت سےشیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے، بھارت بخوبی جانتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ بھارت اس مطالبے کا احترام کرے گا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے توحید حسین کے بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ طلبا کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

حسینہ واجد اور ان کے دور کے اہم حکومتی عہدیداروں پر طلبا تحریک کے دوران ہونے والے مظاہروں میں شہریوں کی ہلاکتوں اور تشدد سے متعلق مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک شیخ حسینہ واجد سمیت 10 مزید شخصیات کو 3 مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.