جو بائیڈن اپنی ڈیموکریٹ پارٹی پر کنٹرول کھوچکے: امریکی میڈیا

0 16

امریکاکے صدر جو بائیڈن اپنی ڈیموکریٹ پارٹی پر کنٹرول کھو چکے ہیں۔

یہ دعویٰ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے درمیان ٹکراؤ اس ویک اینڈ شدت اختیار کرے گا اور اگلے ہفتے اپنے انجام کو پہنچنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ میڈیا نے ایک روز پہلے خبر دی تھی کہ بائیڈن دوبارہ الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ ممکنہ طورپر بدھ تک کرلیں گے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 12 ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے کی ضد چھوڑ دیں۔

ان ارکان میں ایوان نمایندگان کے 10 اراکین اور 2 سینیٹرز شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کے خلاف آواز بلند کرنیوالے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کی تعداد اب 35 تک جاپہنچی ہے جبکہ بائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے بضد ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.