امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یمن کی مسلح افواج کی میزائلی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج نے دوہزارتئیس کے آخر میں یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ اپنے میزائلوں سے پوری امریکی بحریہ کو دور بھگا سکتی ہے۔
امریکی بحری بیڑوں پر بھاری اخراجات آتے ہيں اس لئے کہ یمنی اس پر حملہ کرتے ہيں اور انھیں تباہ کر کے یا نقصان پہنچا کر امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچاتے ہيں اور امریکی بحریہ کو بھاری خطرات سے دوچار کرتے ہيں ۔
یمنی فوج نے گذشتہ مہینوں کے دوران ملت فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنائے ہیں ۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں اسرائیلی بحری جہازوں اور اس کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر اس کے حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ پر حملے ہوتے رہیں گے۔