عرب لیگ نے لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق کرلیا۔
عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے مصری میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم برقرار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا،اس کے علاوہ خلیج تعاون تنظیم نے بھی مارچ 2016 میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔