ڈنمارک کی پولیس نے دارالحکومت کوپن ہيگن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں میں سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ڈنمارک کے عوام کی ایک بڑی تعداد کوپن ہیگن میں فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکلی تھی ۔
پولیس نے نظم و قانون کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر پچیس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا،مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے تھے اور ڈنمارک حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ اسرائیل کے لئے اسلحہ جاتی مدد بند کردے۔
ڈنمارک کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان لوگوں کو نظم و قانون میں خلل ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔