حزب اللہ کی میڈیا کے سامنے فوجی مشقیں، صیہونیوں کی نیندیں حرام

غیر ملکی میڈیا کی بڑی تعداد موجودگی میںان فوجی مشقوں میں جنگی گولیوں، میزائلوں اور ٹینکوں کا استعمال کیا گیا

0 129

بیروت(شوریٰ نیوز)حزب اللہ کی میڈیا کے سامنے فوجی مشقیں، صیہونیوں کی نیندیں حرام،غیر ملکی میڈیا کی بڑی تعداد موجودگی میںان فوجی مشقوں میں جنگی گولیوں، میزائلوں اور ٹینکوں کا استعمال کیا گیا تفصیلات کے مطابق عید مزاحمت کے موقع پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغازکرکے صیہونی حکومت کو ایک نیا عبرتناک پیغام بھیجا گیا ہے۔25 مئی 2000 کو صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر جسے مزاحمت کی عید” کے نام سے جانا جاتا ہے، جنوبی لبنان میں ایک فوجی مشق کا مشاہدہ کیا گیا جس کا مقصد، لبنان کی سرزمین کی حفاظت کرنے کے لئے مکمل آمادگی کا جائزہ لینا ہے۔حزب اللہ لبنان کے میڈیا انچارج محمد عفیف نے اس مشق کی خبروں کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کی بڑی تعداد موجودگی کی اطلاع دی۔ ان فوجی مشقوں میں جنگی گولیوں، میزائلوں اور ٹینکوں کا استعمال کیا گیا۔صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل-14 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقکی اور اس مشق میں جنگی گاڑیاں، میزائل لانچنگ سسٹم وغیرہ کا استعمال کیاگیا۔اس فوجی مشق کے دوران اسرائیل کے خلاف حملے کی مشق بھی کی گئی۔لبنانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ صیہونی قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی 23ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل حزب اللہ لبنان نے جنوب میں واقع اپنے ایک کیمپ میں "ملیٹا” پوائنٹ کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں جس سے صیہونیوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.