صیہونی حکومت کا عالمی مخالفت کے باوجود مزید فوجی رفح بھیجنے کا اعلان

0 100

صیہونی حکومت نے عالمی مخالفت کے باوجود مزید فوجی رفح بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی حکومت کے اعلان کے بعد 10لاکھ سے زائد بے گھرفلسطینیوں کی پناہ گاہ میں بھی نسل کشی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے صیہونی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا جس میں فوجی آپریشن سے پہلے فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور امدادجاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں صیہونی حکومت کو تباہ کن بموں کی برآمد ختم کرنے سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کے اقدام کی امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے جب کہ تباہ کن بموں کی صیہونی حکومت کو برآمد جاری رکھنےکا متنازع بل منظور کرلیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.