سی پیک،ریلوے کا58ارب ڈالر بڑا منصوبہ پیش

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبےکی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی

0 296

بیجنگ (شوریٰ نیوز)سی پیک،ریلوے کا58ارب ڈالر بڑا منصوبہ پیش، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبےکی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی تفصیلات کے مطابق چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبےکے تحت گوادر سےکاشغر تک 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ پیش کردیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبےکی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیوپولیٹیکس کونئی شکل دینےکی صلاحیت رکھتاہے، ریل لنک قدیم سِلک روڈ کنکشن کوبحال کرنے کے وسیع تر منصوبےکا حصہ ہے، ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبےکا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین منصوبےکی لاگت 58 ارب ڈالر آئےگی، 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہرکاشغر سے ملادےگا۔چینی ماہرین کا کہنا ہےکہ حکومت اور مالیاتی ادارے منصوبےکے لیے مضبوط تعاون فراہم کریں، متعلقہ ملکی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا چاہیے، چینی حکومت سپورٹ فنڈز کی فراہمی کےلیےکوشش کرے، منصوبےکی تعمیر کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانتیں فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.