ایرانی کونسلیٹ پر اسرائيل کا حملہ عاقلانہ نہیں تھا، امریکی کانگریس کے ریپبلیکن رکن

0 47

امریکی کانگریس کے ریپبلیکن رکن اور انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئر مین مائک ٹرنر نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر اسرائيل کا حملہ عاقلانہ نہیں تھا۔

مریکی کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئر مین مائک ٹرنرنے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسی حالت میں دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر حملہ کیا ہے کہ واشنگٹن تہران کو جنگ غزہ سے دور رکھنے کی کوشش کررہا تھا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ عاقلانہ نہیں تھا۔

امریکی کانگریس کے ریپبلیکن رکن اور انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئرمین مائک ٹرنر نے کہا کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر اسرائيل کے اس حملے نے کشیدگی بڑھادی ہے اور اس کے بعد ایران کی جانب سے مماثل مقابلہ کرنے کی دھمکی کے بعد پورا علاقہ کشیدگی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.