چینی ماحولیاتی سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم عالمی سطح پر اہم قرار
یہ سسٹم ماحولیاتی درجہ بندی، پانی کا تحفظ، ماحول کی نگرانی اور کاربن سنک کی نگرانی کریگا
بیجنگ (شوریٰ نیوز) چینی ماحولیاتی سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم عالمی سطح پر اہم قراردیدیا گیاتفصیلات کے مطابق چائنا اکیڈمی آف سپیس ٹیکنالوجی (سی اے ایس ٹی ) نے کہاکہ چین نے اپنا ایکولوجیکل اینوائرمنٹل سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم شروع کر دیا ہے۔یہ نظام مجموعی ایکو سسٹم پروڈکٹ( جی ای پی) کا ایک حصہ ہے جو مختلف قسم کے مقامات کا بنیادی ڈیٹا فراہم کرتا ہے جس میں ماحولیاتی درجہ بندی، پانی کا تحفظ، ماحول کی نگرانی اور کاربن سنک کی نگرانی شامل ہے ۔