اسرائیل کی دمشق ایئرپورٹ پر بمباری،

0 667

پاک نیوز، شام کی وزارت دفاع نے ہفتے کی صبح بتایا کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے جنوب میں دیگر مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں پانچ فوجی جان سے گئے جب کہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کو روکتے ہوئے زیادہ تر میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے۔

فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا حملے سے ہوائی اڈے کا آپریشن متاثر ہوا یا نہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.