ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نےاربعین کی مناسبت سے تعزیت پیش کی.

0 621

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کی شام سمرقند شہر میں واقع مسجد اہل بیت رسول اللہ (ص) کا دورہ کیا اور اس مسجد کی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں کو نزدیک سے دیکھا۔

آیت اللہ رئیسی نے امام حسین (ع) کے اربعین کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اس منفرد عالمی اجتماع کی مختلف جہتوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے آج کے عالمی حالات میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مسلمانوں کو اہل بیت (ع) کی طرح جو خود اتحاد و اتفاق کی علامت تھے، آپس میں ہمدرد اور متحد ہونا چاہیے اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہیے جو اسلام اور مسلمانوں کے خون سے کھیل رہے ہیں۔

صدر رئیسی نے اپنے خطاب کے ایک دوسرے حصے میں کہا کہ ایران اور ازبکستان کے تعلقات تاریخی تعلقات اور دونوں قوموں کے مشترکہ عقائد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک نے ممکنہ حد تک تعلقات کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.