امریکہ، جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ
پاک نیوز، امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس سے 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔ امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے اور ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا، واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے، جس سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔