ایرانی انٹیلیجنس منسٹری و انٹیلیجنس منسٹر پر بارہا امریکی پابندیوں کی ایران کیجانب سے شدید مذمت

0 536

پاک نیوز، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی جانب سے ایرانی وزارت اور وزیر انٹیلیجنس و سکیورٹی پر عائد کی جانے والے بار بار کی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ناصر کنعانی نے تاکید کی ہے کہ ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے خلاف امریکی پابندیوں کا نیا لیبل، اپنے پہلے نمونوں کی طرح، اس قابل فخر وزارت میں موجود عوام کی خدمت کرنے والوں کے عزم میں ذرہ برابر تعطل پیدا کرنے میں بھی ناکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ البانیہ حکومت کے ایران مخالف بے بنیاد الزامات کی امریکہ کی جانب سے فوری حمایت اور اس کے بعد انہی بے بنیاد الزامات کی بناء پر ایران کے خلاف عملی اقدامات اور ایرانی وزارت و وزیر انٹیلیجنس و سکیورٹی پر دوبارہ پابندیوں کا فی الفور نفاذ ظاہر کرتا ہے کہ یہ سازش البانیہ کی نہیں بلکہ امریکہ کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور ٹیرانا درحقیقت ایران کے خلاف تیار کی گئی واشنگٹن کی اس سازش کا شکار بنا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف سالہا سال سے ایک بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم (مجاہدین خلق) کی میزبانی البانیہ کے سر تھونپ رکھی ہے بلکہ اس نے اپنی ہمہ جانبہ حمایت کے ذریعے اس دہشتگرد تنظیم کو سائبر وار کے میدان میں تربیت بھی دے رکھی جس کے بعد یہ مجرم پیشہ دہشتگرد تنظیم امریکی آلہ کار کے طور پر سائبر حملوں کا سلسلہ شروع کر کے ایرانی قوم و حکومت کے خلاف امریکی نفسیاتی جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ البانیہ حکومت کی جانب سے بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم (مجاہدین خلق) کو پناہ دینے اور ایران کی 17000 حکومتی و با اثر عوامی شخصیات کے خون سے ہولی کھیلنے والے ان دہشتگردوں کے آلہ کار کے طور پر استعمال کا یہ اقدام؛ ایرانی عوام و حکومت کے خلاف منظم دہشتگردی کی کھلی حمایت کا عملی نمونہ ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران، عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے، اپنی عوام کے حقوق کے حصول اور اس منحوس سازش سے اپنی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.