ایران : ممکنہ حملے کے پیش نظر 51 شہر سول ڈیفنس سسٹم سے لیس

0 523

پاک نیوز، ایران نے اپنے 51 شہروں اور اضلاع کو سول ڈیفنس سسٹم سے لیس کرلیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ غیر ملکی حملے سے نمٹا جاسکے۔

یہ بات ایک سینئر دفاعی عہدیدار نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ ملک کے بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر ہونے والے حالیہ اقدامات سے متعلق بات کرتے ہوئے ایرانی میڈیا کو بتائی۔

نائب وزیر دفاع جنرل مہدی فراحی نے کہا کہ سول ڈیفنس آلات ایران کی مسلح افواج کو ہمہ وقت کام کرنے والے سافٹ ویئر کے ذریعے ممکنہ خطرات کی نشاندہی اور مانیٹرنگ کرنے میں مدد دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل جنگ کے طریقے بہت پیچیدہ ہوگئے ہیں، ہائبرڈ وارفیئر بشمول سائبر، بائیولوجیکل اور تابکاری حملوں نے پرانی جنگوں کی جگہ لے لی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.