امریکا کا تائیوان کیلئے آرمز پیکج کا اعلان، چین کا شدید ردعمل

0 520

پاک نیوز. امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے تائیوان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کی منظوری دے دی، بائیڈن انتظامیہ کے تحت تائیوان کے لیے یہ سب سے بڑا اسلحہ پیکج ہے۔ پیکج میں ریتھیون ارلی ریڈار وارننگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 665 ملین ڈالر کا کونٹریکٹر سپورٹ شامل ہے، کسی بھی حملے کی پیشگی اطلاع دینے والا ریڈار وارننگ سسٹم 2013ء سے فعال ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا، ہرپون بلاک ٹو میزائل کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جا سکے گا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسلحہ پیکج میں 856 ملین ڈالر کے 100 سے زائد سائیڈونڈر میزائل بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے تائیوان کے لیے ان ہتھیاروں کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل دیا ہے۔چین نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا تائیوان کے لیے ہتھیاروں کا پیکج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لیے تیار رہے، اسلحہ پیکج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.