روس میں پیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما کی موت کے بعد مظاہرے، 212 افراد گرفتار

0 87

روسی جیل میں پیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی پراسرار موت کے بعد ناولنی کے حامیوں نے کئی روسی شہروں میں مظاہرے کیے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے 212 افراد کو گرفتار کر لیا۔

روس میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کرنے والے گروپ کے مطابق ناولنی کی پراسرار موت کے بعد 21 شہروں سے 212 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، سینٹ پیٹرز برگ سے 109 اور ماسکو سے بھی 39 افراد کو گرفتار کیے گئے۔

دو روز قبل آرکٹک جیل کالونی میں پیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی پُراسرار موت ہوگئی تھی، ناولنی کو 2021 میں جرمنی سے روس واپسی پر جیل بھیجا گیا تھا جہاں وہ متعدد مقدمات میں 30 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک شہر خارپ میں ’پولر وولف کالونی‘ میں قید ناولنی کی موت سے متعلق جیل کے حکام نے بتایا کہ ناولنی چہل قدمی کے بعد اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے جس کے فوراً بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئے، طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر ان کا معائنہ کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.