بھارت: نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ
حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فصل کی کم سے کم قیمت مختص کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں کسانوں کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کردیے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی نشریاتی اداروں کی جانب سے جاری ویڈیو میں دارالحکومت سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع انبالا کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائر کیے گئے آنسو گیس کے گھنے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے نئی دہلی کی طرف جانے والی 3 قریبی ریاستوں سے آنے والی شاہراہوں پر دھاتی اسپائیکس، سیمنٹ اور اسٹیل کی رکاوٹوں سے ناکہ بندی بھی کر دی ہے۔