افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش

0 208

پاک نیوز، کابل کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کے دوران مردہ باد امریکہ اور مردہ باد غاصب کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو پاؤں تلے روندا اور پھر اسے آگ لگا دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن  کا بیان حقیقت سے عاری ہے اور ان کا القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواهری کو نشانہ بنانے سے متعلق بیان ایک دعوے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور اب تک امریکہ نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اتوار کے روز امریکی صدر جوبایڈن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں ان کے براہ راست حکم سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری ہلاک ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.