ایرانی سیٹلائٹ "خیام” خلاء میں روانہ،پہلا ٹیلی میٹر ڈیٹا موصول

0 657

 پاک نیوز، آج صبح 10:20 پر قزاقستان کے بایکونورخلائی اسٹیشن سے ایرانی سٹیلائٹ خیام کو خلا میں روانہ کیا گیا۔ سٹیلائٹ کا وزن ٦۰۰ کلو گرام جبکہ اسے روسی راکٹ سویوز کے ذریعے بھیجا گیا۔ سٹیلائٹ زمین سے ۵۰۰ کلو میٹر پر مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ سٹیلائٹ کے کام کرنے کی عمر ۵ سال بتائی گئی ہے۔

ایرانی خلائی ادارے کے اعلان کے مطابق لانچنگ کے ابتدائی مراحل کامیابی سے پورے ہوچکے ہیں اور اس وقت سٹیلائٹ اپنے آخری مدار یعنی ۵۰۰ کلو میٹر کے مدار میں داخل ہورہا ہے۔

فضائی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ کچھ دیر پہلے سٹیلائٹ خیام کا پہلا ٹیلی میٹر ڈیٹا موصول ہوچکا ہے۔ سٹیلائٹ کی نگرانی ماہدشت کے ایرواسپیس سینٹر سے ہو رہی ہے۔

خیام ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ سٹیلائٹ کی تمام تر نگرانی، کنٹرول اور اس سے کام لینے کے متعلق تمام اموراور ہدایات ایرانی ماہرین دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.