اسرائیل جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا/امام خمینیؒ کی آرزو پوری ہونے والی ہے،جنرل قاآنی
پاک نیوز، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے صوبہ مازندران کے تین شہدائے مدافع حرم سے وداع کی تقریب سے خطاب کیا۔
یہ تقریب صوبہ مازندران کے شہر ساری کے ولایت پارک میں ہوئی۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ شہداء کی فخر آمیز اور با عزت راہ اسلامی نظام کے دشمنوں کی مکمل نابودی تک جاری رہے گی۔ اسلام نظام کے دشمن اور ان میں سر فہرست امریکہ اور صہیونی رجیم جان لے کہ ہم مقاومت کے میدان میں جاں فشانی سے کبھی بھی ہاتھ نہیں کھینچیں گے اور استقامت کے ساتھ مقاومت کے راستے پر چل رہے ہیں۔
سپاہ قدس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی امریکہ اور صہیونی رجیم کی ایرانی عوام اور دنیا کے دیگر مظلومین پر چاہے کسی بھی جغرافیائی نقطے میں ہوں، مظالم سے غافل نہیں ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی رجیم کی سلامتی کا تناسب نیچے کی جانب جا رہا ہے اور حزب اللہ کے جوان منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ مناسب وقت میں صہیونی رجیم پر آخری ضرب لگائیں۔ حزب اللہ کے فرزند اس جعلی حکومت کو ختم کر کے امام حمینی ﴿رہ﴾ کی دیرینہ آرزو جو کہ دینا کے نقشے اور صفحہ ہستی سے اسرائیل کو مٹانا ہے، کو پورا کریں گے۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے حزب اللہ کا حامی رہا ہے اور اپنی پوری قوت کے ساتھ حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے اگرچہ حزب اللہ کے فرزند اپنی صلاحیتوں کی بدولت بہت سی پیش رفت حاصل کرچکے ہیں اور اپنی ضروریات کو اندرونی طور پر پورا کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیلی رجیم مکتب امام خمینی ﴿رہ﴾ اور شہدا کے پرورش یافتہ آزادی پسندوں سے مقابلہ نہیں کرسکتا اور اس سخت جنگ کے فاتح بھی بلاترید فرزندان اسلام ہی ہیں۔ جو انسان امریکہ اور معصوم بچوں کی قاتل صہیونی رجیم کے مقابلے میں استقامت دکھا رہے ہیں انہوں نے امام حسین ﴿ع﴾ سے درس اور الہام لیا ہے۔
اسلامی انقلاب کی تاثیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ان تمام ملکوں نے جہاں آزادی اور حریت پسندی کی تحریکیں چل رہی ہیں، اسلامی نظام سے ماڈل لیا ہے۔