ایران میں عزاداروں کے درمیان دہشتگرد کاروائی کی منصوبندی میں ملوث 10داعشی دہشتگرد گرفتار
پاک نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حساس ادارے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ امام زمانہ ﴿ع﴾ کے گمنام سپاہیوں نے ١۰ داعشی دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جو امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کو اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ کر رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران ١۰ تکفیری صہیونی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صہیونی رجیم گزشتہ ہفتے علیحدگی پسند دہشتگرد گروہ کوملہ کی مدد سے ملک کے ایک حساس مقام میں بم دھماکہ کرنے میں ناکام رہی تھی اور اپنی اس بڑی ناکامی کو چھپانے اور اپنے آلہ کاروں کا حوصلہ بڑھانے کے درپے تھی۔ اس دفعہ اس مجرم انسانیت رجیم نے داعش کی تکفیری ٹیموں کے ذریعے حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں میں اپنی دہشتگرد کاروائی کرنے کی کوشش کی جو اینٹلیجنس اداروں میں ملک کے گمنام سپاہیوں کی پیشگی تیاری کے تحت ناکام بنا دی گئی۔ حساس اداروں نے تکفیری دہشت گردوں کو ان کے ابتدائی مقام ترکی اور عراق سے ہی نظروں میں رکھا ہوا تھا اور ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں انہیں گرفتار کیا۔ تمام تر دھماکہ خیز مواد، کمیونیکشن آلات اور اسلحہ صحیح حالت میں حساس اداروں کے قبضے میں آچکا ہے۔