امریکہ کو ایران کے خلاف دباو کی غلط پالیسی کی اصلاح کرنا ہوگی،چینی وزارت خارجہ

0 499

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاوو لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ کو زیادہ سے زیادہ دباو کی غلط پالیسی ترک کرنا ہوگی اور ایران کے منطقی اور جائز مطالبات کو پر توجہ دینا ہوگی۔

چینی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ژاو لی جیان نے ان خیالات کا اظہار اپنی ہتفہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔

لی جیان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری معاملے میں مشکلات شروع کرنے والے کے طور پر امریکہ کو اپنی غلط پالیسی کی اصلاح کر کے مثبت سوچ کے ساتھ ایران کو جواب دینا ہوگا اس صورت میں مستقبل قریب میں مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں جبکہ فی الحال مذاکراتی عمل انتہائی حساس مرحلے میں ہے، تمام فریقوں کو مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے اور بقیہ مسائل میں اتفاق حاصل ہونے تک سفارتی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.