امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

0 531

امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے، سعودی عرب 3.05 ارب اور یو اے ای 2.25 ارب ڈالرز کا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے 300 پٹریاٹ ایم آئی ایم میزائل سسٹم خریدے گا جبکہ یو اے ای زمین سے فضا میں مار کرنے والے تھاڑ میزائل خریدے گا۔ رپورٹس کے مطابق میزائل سسٹم لانگ رینج بیلسٹک، کروز میزائل اور جنگی طیارے مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.