روسی فوج کا یوکرین کے ساحلی شہر پر حملہ، امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے اوڈیسا شہر میں یوکرین کی فوج کے ایک بیڑے اور جدید ترین ہتھیاروں اور ہارپون میزائل سے بھرے امریکی ہتھیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

0 557

روسی فوج نے یوکرین کے ساحلی شہر پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں یوکرینی فوجی بیڑا اور امریکی جدید ہتھیاروں کا گودام تباہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے ساحلی شہر میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں یوکرینی فوجی بیڑا اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ ہو گیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے اوڈیسا شہر میں یوکرین کی فوج کے ایک بیڑے اور جدید ترین ہتھیاروں اور ہارپون میزائل سے بھرے امریکی ہتھیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اوڈیسا شہر میں ایک ایسے کارخانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس میں جنگی بحری بیڑوں اور جہازوں کی مرمت اور تعمیر کی جاتی تھی۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زلینسکی نے اوڈیسا شہر پر کی گئی گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے لیے روس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد اوڈیسا پر حملہ روس کی ساکھ پر سنگین شکوک پیدا کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.