چین کی پارلیمنٹ سے جن 9 فوجی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے ان میں اسٹرٹیجک میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیل بھی شامل ہیں،یہ برطرفیاں نئے وزیردفاع کی تعیناتی کے بعد عمل میں آئی ہیں۔
نو منتخب 9 فوجی اہلکاروں کو اچانک برطرف کرنے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، رواں سال اکتوبر میں چین کے وزیردفاع لی شانگفو کو اچانک اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا ۔
اس کے بعد سے اُن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں،حالیہ برطرفیوں کو فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلٰی سطح پر ری اسٹرکچرنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔