اسرائیلی نوجوان کا غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار، عدالت نے 30 روز قیدکی سزا سنا دی

0 203

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے 18 سالہ رہائشی اسرائیلی نوجوان نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکارکردیا،اسرائیلی فوجی عدالت نے اسرائیلی نوجوان کو 30 روز قیدکی سزا سنا دی جس کے بعد اسے فوجی جیل میں قید کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان کی سزا میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

ویڈیو پیغام میں نوجوان کا کہنا تھاکہ مجھے یقین نہیں کہ تشدد بڑھانے سے سلامتی آئے گی، میں بدلے کی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتا ہوں۔

نوجوان نے کہا کہ غزہ میں لڑائی سے نہیں بات چیت سے ہی یرغمالی رہا ہوئے، غزہ میں فوجی آپریشن ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکتوں کا سبب بنا۔

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت اور ہزیمت کا سامنا ہے،مجاہدین نے جھڑپوں میں زمینی پیش قدمی کرنے والے کئی اسرائیلی فوجی مار دیے، متعدد اسرائیلی ٹینک، بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.